سانحہ کوئٹہ کے شہداء پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

نماز جنازہ میں وزیر اعظم نواز شریف،آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت دیگر فوجی اور سول حکام نے شرکت کی

بدھ 26 اکتوبر 2016 11:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اکتوبر۔2016ء) سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میں وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے نیو سریاب میں واقع پولیس ٹریننگ کالج میں پیر کو رات گئے خود کش حملوں میں پاک فوج کے ایک کمانڈو کیپٹن روح اللہ اور 60پولیس اہلکاروں سمیت 61افراد نے جام شہادت نوش کیا جبکہ 117 دیگر زخمی ہوئے تھے۔نماز جنازہ میں وزیر اعظم اور آرمی چیف کے علاوہ وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض اوروزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ سمیت دیگر فوجی اور سول حکام نے شرکت کی۔