ملکی سیاسی وعسکری قیادت کی پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت

آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی ، دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کو بھی کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، دہشت گردوں کی باقیات اکا دکا بزدلانہ حملوں کے ذریعے اپنے زندہ ہونے کا تاثر دے رہے ہیں ،دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی مسلح افواج ،حکومت ، سیاسی جماعتیں اور عوام ایک پیج پر ہیں ، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا وزیر اعظم کی زیر صدارت کوئٹہ میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں عزم

بدھ 26 اکتوبر 2016 11:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اکتوبر۔2016ء ) ملکی سیاسی وعسکری قیادت نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی ، دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کو بھی کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، دہشت گردوں کی باقیات اکا دکا بزدلانہ حملوں کے ذریعے اپنے زندہ ہونے کا تاثر دے رہے ہیں ،دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی مسلح افواج ،حکومت ، سیاسی جماعتیں اور عوام ایک پیج پر ہیں ، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا ۔

منگل کو وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت گورنر ہاؤس کوئٹہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف،گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، وزیراعلیٰ ثناء الله زہری،قومی سلامتی مشیر ناصر خان جنجوعہ، صوبائی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی، ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، ڈی جی ایم آئی میجر جنرل ذکی منج اور ڈی جی ایم او میجر جنرل ساحر شمشاد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پولیس ٹریننگ سنٹر میں دہشت گردانہ حملے کے بعد صورتحال پر غور کیا گیا ۔اجلاس کو افسوسناک سانحے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ تین دہشت گردوں نے پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ کیا، ایک دہشت گرد فورسز کی فائرنگ سے مارا گیا ،دو نے خود کو دھماکوں سے اڑا لیا ،دہشت گردوں کے حملے کے وقت ہاسٹل میں موجود اہلکار نہتے تھے ۔

اجلاس میں وزیراعظم اور آرمی چیف کو سانحے میں کالعدم لشکر جھنگوی العالمی کے ملوث ہونے کے شواہد پیش کئے گئے اور بتایا گیا کہ واقعہ کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں ،حملے کے وقت دہشت گرد افغانستان میں رابطے میں تھے ۔اجلاس میں ملکی سیاسی وعسکری قیادت نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی ، دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کو بھی کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، دہشت گردوں کی باقیات اکا دکا بزدلانہ حملوں کے ذریعے اپنے زندہ ہونے کا تاثر دے رہے ہیں ،دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی مسلح افواج ،حکومت ، سیاسی جماعتیں اور عوام ایک پیج پر ہیں ، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔