لاہور ہائیکورٹ نے قومی سلامتی کے اجلاس کی خبر لیک کرنیوالوں کیخلاف کاروائی منظر عام پر لانے کیلئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا

منگل 25 اکتوبر 2016 11:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25اکتوبر۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے قومی سلامتی کے اجلاس کی خبر لیک کرنیوالوں کیخلاف کاروائی منظر عام پر لانے کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ سابق وزیر قانون بابر اعوان نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ قومی سلامتی کے ان کیمرہ اجلاس کی خبر منصوبہ بندی کے تحت لیک کی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اجلاس کی خبرشائع کر کے ملکی سالمیت کو داو پر لگا دیا گیا جس کی وجہ سے کور کمانڈرز کے اجلاس میں غیر مصدقہ خبر شائع ہونے پر شدید تشویش ظاہر کی گئی۔انہوں نے کہا کہ خبر کی اشاعت کے ذریعے اہم قومی اداروں کو باہمی طور پر الجھانے کی سازش کی گئی ہے لہذا عدالت وزارت داخلہ کو خبر لیک کرنے میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف کی جانے والی تحقیقات منظر عام پر لانے کے احکامات صادر کرئے۔جس پر عدالت نے وفاقی حکومت اور وفاقی وزارت داخلہ کو 15نومبر کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :