30 اکتوبر تک مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو 2نومبر کو اسلام آباد کے ساتھ لاہور بھی بند کردیا جائے گا،پراپرٹی ڈیلر
منگل 25 اکتوبر 2016 11:31
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25اکتوبر۔2016ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے کونے کونے سے احتجاج کرنے والے سینکڑوں پراپرٹی ڈیلروں نے اعلان کیا ہے کہ اگر 30 اکتوبر تک اُن کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو 2نومبر کو اسلام آباد کے ساتھ ساتھ لاہور بھی بند کردیا جائے گا۔ پراپرٹی ڈیلروں نے یہ اعلان ڈیفنس سے نکالی جانے والی ایک بڑی ریلی کے فیصل چوک پہنچنے پر دیئے گئے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
آل پاکستان ڈیلر ایسوسی ایشن کے ایک وفد کو مذاکرات کیلئے سی سی پی او آفس طلب کیا گیا جس کی واپسی تک پراپرٹی ڈیلرز نے فیصل چوک پر دھرنا جاری رکھا۔ شہر بھر کے مختلف مقامات جن میں رائیونڈ، جوبلی ٹاؤن، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، بحریہ ٹاؤن، شادمان اور دیگر علاقے شامل ہیں ڈیلروں کی بڑی تعداد ڈیفنس سے ایک ریلی کی شکل میں روانہ ہوئی۔(جاری ہے)
ریلی کے شرکاء ٹرکوں، بسوں، گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر سوار تھے جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ، سیاہ بینرز اور بازوؤں پر کالی پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔
پنجاب حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے شہر کے مختلف راستوں سے گزر کر چیئرنگ کراس پہنچے جہاں انہوں نے پنجاب حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے پراپرٹی پر عائد ٹیکسز ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن کے رہنما رانا شبیر آصف نے خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے غلط فیصلے کے باعث حکومت کو اربوں وپے کے ریونیو کا نقصان ہوا ہے۔ اس نئی پالیسی سے محض وزیر خزانہ اسحق ڈار اور اس کے بیٹوں کو فائدہ ٹہنچا ہے۔ ریونیو کی مد سے حکومت اربوں روپے کا نقصان اٹھا چکی ہے۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے توکراچی سمیت پورے ملک کے پراپرٹی ڈیلر ایک ملک گیر احتجاج کریں گے اور لاہور کو جام کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت میں بیٹھے جگادریوں کے فیصلے کا انتظار کررہے ہیں۔ ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے جانے کی صورت میں ہمارے انتہائی اقدام کی ذمہ داری حکومت وقت پر ہوگی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
منگل 25 اکتوبر 2016 کی مزید خبریں
-
الطاف حسین سے جان چھوٹی تو عمران خان نے وہ خلاء پر کر دیا،عمران خان اس خام خیالی کا شکار ہیں کہ ان کے دھرنوں کی وجہ سے نواز شریف مستعفی ہو جائیں گے یا ملک میں امن و امان کا فقدان پیدا کریں گے تو حکومت ... مزید
-
تحریک انصاف کا دھرنا،لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے وزیر اعظم نے آج اہم ترین اجلاس طلب کر لیا
-
30 اکتوبر تک مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو 2نومبر کو اسلام آباد کے ساتھ لاہور بھی بند کردیا جائے گا،پراپرٹی ڈیلر
-
نوشہرہ ،تیز رفتار گاڑی کے حادثے میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے پروٹوکول آفیسر سمیت تین افراد جاں بحق
-
اندرونی اور بیرونی قوتیں ملک کو توڑنا چاہتی ہیں،جاوید ہاشمی
-
پنجاب اسمبلی نے بچوں کی ملازمت پر پابندی کے بل سمیت تین بلوں کی کثرت رائے سے منظوری دے دی
-
لاہور ہائیکورٹ نے قومی سلامتی کے اجلاس کی خبر لیک کرنیوالوں کیخلاف کاروائی منظر عام پر لانے کیلئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا
-
لاہور ہائیکورٹ نے قانون کی ڈگری کے لئے عمر کی حد ختم کر دی
-
عراق ، سنجار پر داعش کا حملہ پیش مرگہ کے ہاتھوں پسپا
-
داعش کو ’الرقہ‘ میں تنہا کرنے کا امریکی مطالبہ
-
حلب کے مشرق میں بشار فوج کی پیش قدمی ناکام
-
عرب اتحادی فوج نے مآرب میں بیلسٹک میزائل مار گرایا
-
ایرانی پولیس زیرحراست مذہبی اسکالر کے حامیوں پر پل پڑی
-
والدین کے قتل میں ملوث سعودی طائف سے گرفتار
-
افغانستان ، سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 32 طالبان ہلاک ، 60 سے زائد زخمی
-
72 سالہ ریٹائرد جاپانی فوجی نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
-
کوئٹہ: پولیس ٹریننگ کالج پر دہشت گردوں کا حملہ، 60 اہلکار شہید، 3 دہشتگرد ہلاک، 250 اہلکار بازیاب
-
سیالکوٹ،بھارتی فوج کی بلاشتعال فائرنگ سے بچے سمیت2افراد شہید ،10زخمی
-
طاہر القادری نے عمران خان کے دھرنے میں شرکت کی دعوت قبول کرلی
-
مسئلہ کشمیر بنیادی تنازعہ، برطانیہ اس کے حل کیلئے ٹھوس کردارادا کرے، نوازشریف
-
آرمی چیف کا لیورٹرانسپلانٹ یونٹ راولپنڈی کا دورہ ادارے میں موجود طبی سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی
-
پاکستان کی اقتصادی شرح مضبوط کرنے کیلئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے،آئی ایم ایف
-
نیب دفاتر قوانین اور مروجہ طریقہ کار کے مطابق شکایات کی تصدیق، تحقیقات اور تفتیش یقینی بنائیں،چیئرمین نیب
-
حیدرآبادقانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے ایم کیوایم لندن کی عبوری رابطہ کمیٹی کے رکن مومن خان مومن کو دوبارہ گرفتار کرلیا
-
ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں گیس پائپ لائن منصوبے کی راہ میں اب بھی رکاوٹ ہیں،شاہد خاقان عباسی
-
دہشت گردی کے خدشات کی بناء پر98فیصد فون ٹیپ کئے جارہے ہیں،ڈی جی آئی بی
-
تحریک انصاف کے دھرنے پر کریک ڈاؤن کیلئے تھانوں کو احکامات جاری
-
وزیر اعظم کا بہترین حج انتظامات کرنے پر وزارت اور ڈائریکٹوریٹ ملازمین کو چار ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.