الطاف حسین سے جان چھوٹی تو عمران خان نے وہ خلاء پر کر دیا،عمران خان اس خام خیالی کا شکار ہیں کہ ان کے دھرنوں کی وجہ سے نواز شریف مستعفی ہو جائیں گے یا ملک میں امن و امان کا فقدان پیدا کریں گے تو حکومت ختم ہو جائے گی، لوگ عمران خان کی روز روز کی الزام تراشیوں سے پریشان ہیں، اگر الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ عمران خان کی (غلط ) بات نہیں مانتی تو ان کو چاہیے کہ وہ اپنے صوبے پر پوری توجہ دیں ، پشاور میں روز قتل و غارت گری کے واقعات ہو رہے ہیں ، اس لعنت سے صوبے کوپاک کریں اور 2018 کے الیکشن کی تیاری کریں ، مخالفین کو گالیاں یا برا بھلا کہنے سے آپ کوووٹ نہیں ملیں گے

معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر کا آرٹیکل

منگل 25 اکتوبر 2016 11:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25اکتوبر۔2016ء)معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ الطاف حسین سے جان چھوٹی تو عمران خان نے وہ خلاء پر کر دیا، مجھے یقین ہے کہ لاتعداد لوگ ان کی روز روز کی الزام تراشیوں سے پریشان ہو گئے ہیں ۔ انہیں بار بار یہ باتیں دہرانے کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔ عمران خان اس خام خیالی کا شکار ہیں کہ ان کے دھرنوں کی وجہ سے نواز شریف مستعفی ہو جائیں گے یا ملک میں امن و امان کا فقدان پیدا کریں گے تو حکومت ختم ہو جائے گی ۔

اپنے ایک آرٹیکل میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے لکھا کہ اگر عمران خان کو تاریخ کا کچھ مطالعہ کرنے کا موقع ملا ہو تو ان کو جان لینا چاہیے کہ جب ڈکٹیٹر آتا ہے تو وہ ہمیشہ اپنے مفادات ساتھ لاتا ہے ۔ ان کو اعلیٰ عہدوں پر لگاتا ہے وہ شاہ سے زیادہ وفادار ہوتے ہیں تاکہ شاہ کی خوشنودی حاصل کر لیں اور وہ اس میں کامیاب بھی ہو جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

میں نے خود جنرل ضیاء اور جنرل مشرف کے دور میں یہ حالات دیکھے ہیں ۔

ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ مجھے عمران خان کی سیاست پر بہت تعجب ہے ۔ میں سمجھنے سے قاصر ہوں اگر الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ ان کی (غلط ) بات نہیں مانتی تو ان کو چاہیے کہ وہ اپنے صوبے پر پوری توجہ دیں ۔ پشاور میں روز قتل و غارت گری کے واقعات ہو رہے ہیں ۔ اس لعنت سے صوبے کوپاک کریں اور 2018 کے الیکشن کی تیاری کریں ۔ مخالفین کو گالیاں یا برا بھلا کہنے سے آپ کوووٹ نہیں ملیں گے ۔