افغانستان ، سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 32 طالبان ہلاک ، 60 سے زائد زخمی

منگل 25 اکتوبر 2016 11:36

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25اکتوبر۔2016ء) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں کم از کم 32 طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے صوبہ چاپوزجین کے طالبان کے زیر قابض ضلع فیض آباد میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 32 طالبان ہلاک جبکہ 60 سے زائد زخمی ہو گئے ۔