عراق ، سنجار پر داعش کا حملہ پیش مرگہ کے ہاتھوں پسپا

منگل 25 اکتوبر 2016 11:33

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25اکتوبر۔2016ء)عراق میں کرد پیشمرگہ فورسز نے موصل کے مغرب میں واقع علاقے سنجار پر "داعش" تنظیم کے حملے کو پسپا کردیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیشمرگہ فورسز نے بین الاقوامی اتحاد کے فضائی طیاروں کی معاونت سے حملے کو ناکام بنایا۔ کارروائی میں داعش کے 15 ارکان ہلاک ہوئے جب کہ دیگر جنگجو نینوی صوبے میں القحطانیہ کے علاقے کی جانب فرار ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :