حیدرآبادقانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے ایم کیوایم لندن کی عبوری رابطہ کمیٹی کے رکن مومن خان مومن کو دوبارہ گرفتار کرلیا

منگل 25 اکتوبر 2016 11:44

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25اکتوبر۔2016ء) حیدرآبادقانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے ایم کیوایم لندن کی عبوری رابطہ کمیٹی کے رکن مومن خان مومن کو دوبارہ گرفتار کرلیا ہے جبکہ حیدرآباد ایڈہاک کمیٹی کے رکن ظفر راجپوت کی گرفتاری کے لیے گھر پرچھاپا مارکر 2افراد کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ ظفر راجپوت گھر پر موجود نہیں تھے۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں گزشتہ روز گرفتار کئے گئے ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کے رکن مومن خان مومن کو عدالت سے ضمانت پر رہائی ملنے کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کے رکن مومن خان مومن اور رہنما ظفر راجپوت کو بغاوت کی دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔اتوارکو اسپیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیشی پر عدالت نے دونوں رہنماوں کو 10،10 ہزار کے ذاتی مچلکے جمع کرانے پر رہائی کا حکم دیاہے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم لندن ظفر راجپوت کے مطابق ضمانت کے باوجود مومن خان کو عدالت کے باہر سے پولیس اہل کار زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔ انہیں بھی دوبارہ گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن وہ عدالت کے اندر چلے جانے کے باعث گرفتاری سے بچ گئے۔بعدازاں تلک چاڑی میں واقع ظفر راجپوت کے گھر پر رات گئے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے چھاپا مارا۔ اس دوران 2افراد کو حراست میں لیا گیا ،ظفر راجپوت گھر پر نہیں تھے۔

متعلقہ عنوان :