آرمی چیف کا لیورٹرانسپلانٹ یونٹ راولپنڈی کا دورہ ادارے میں موجود طبی سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی

منگل 25 اکتوبر 2016 11:43

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25اکتوبر۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لیورٹرانسپلانٹ یونٹ راولپنڈی کا دورہ کیا، آرمی چیف کو ادارے میں موجود طبی سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا آرمی لیورٹرانسپلانٹ یونٹ راولپنڈی کا دورہ کیا، آرمی چیف کو یونٹ میں موجود طبی سہولتوں پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے ٹرانسپلانٹ یونٹ کے ڈاکٹرز اور عملے کی صلاحیتوں کو سراہا ترجمان کے مطابق ایل ٹی یو جگہ کی پیونہ کاری کا ملک کا تیسرا اور مسلح افواج کا پہلا یونٹ ہے، لیورٹرانسپلانٹ یونٹ میں اب تک 260سرجریاں ہو چکی ہیں، یونٹ میں یونیورسٹی ہسپتال برمتگھم کے تعاون سے 6سرجریاں کی گئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :