سیالکوٹ،بھارتی فوج کی بلاشتعال فائرنگ سے بچے سمیت2افراد شہید ،10زخمی

سیکٹر ہرپال، پھوکلیان اور چاروہ سیکٹر پر بلاشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے ڈیڑھ سالہ کم سن حانیہ اورجنگلوڑا کے رہائشی محمد لطیف شہید ہوگئے

منگل 25 اکتوبر 2016 11:42

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25اکتوبر۔2016ء) بھارتی سیکورٹی کی بلاشتعال فائرنگ سے بچے سمیت2افراد شہید ،10زخمی ہوگئے۔بی ایس ایف کی جانب سے سیالکوٹ ورکنگ باونڈری لائن کے سیکٹر ہرپال، پھوکلیان اور چاروہ سیکٹر پر رات گئے کیے جانے والی ابلاشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے ڈیڑھ سالہ کم سن حانیہ اورجنگلوڑا کے رہائشی محمد لطیف شہید ہوگئے جبکہ26سالہ یامین زوجہ احمد ساکن چپڑار،45سالہ ر ضیہ ساکن چپڑار، وزجہ محمد شبیر ساکن چپڑار،50سالہ بابر حسین ولد بوٹا،32سالہ کلیم ولد محمد شریف ،20سالہ شکیلہ زوجہ کلیم،35سالہ اللہ دتہ ولد اللہ رکھا بجوات،45سالہ محمد بشیر ولد لال دین معراجکے اور توقیر ولد محمد شریف زخمی ہوگئے جنہیں سی ایم ایچ کینٹ سیالکوٹ منتقل کردیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ شدید فائرنگ اور گولہ باری سے متعدد مکانوں کو نقصان پہنچے جبکہ متعدد مویشیوں کی ہلاکت اورزخمی ہو نے کی اطلاعات بھی ہیں۔

(جاری ہے)

فائرنگ اور گولہ باری کی آوازیں دوردراز علاقوں تک سنائی دی۔بھارتی فوج نے ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہڑپال سیکٹر پر فائرنگ کی پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی توپوں کے منہ بند ہو گئے ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارتی فوج نے پیر کی شب 8:45 بجے ہڑپال سیکٹر پر فائرنگ کی تاہم پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی توپوں کے منہ بند کر دیئے ہیں کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔