پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹرآپریشنز عائشہ ممتاز نے 104دن کی چھٹی لے لی

سسر پرہارٹ اٹیک اورفالج کاحملہ، ساس کینسرکی مریضہ ہیں ، سرکاری مصروفیات سے رخصت حاصل کرنے کے سواکوئی چارہ نہیں،درخواست چیف سیکرٹری پنجاب نے عائشہ ممتاز کی 104دن کی رخصت کی منظوری دیدی

پیر 24 اکتوبر 2016 10:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اکتوبر۔2016ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹرآپریشنز عائشہ ممتاز نے 104دن کی چھٹی لے لی،صوبائی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی کے نام درخواست میں عائشہ ممتاز نے بتایاکہ ان کے سسر پرہارٹ اٹیک اورفالج کاحملہ ہوا ہے جبکہ ان کی ساس محترمہ کینسرکی مریضہ ہیں ان حالات میں ان کیلئے سرکاری مصروفیات سے رخصت حاصل کرنے کے سواکوئی چارہ نہیں،چیف سیکرٹری پنجاب نے عائشہ ممتاز کی 104دن کی رخصت کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر آپریشنزعائشہ ممتاز نے صوبائی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی سے بیس اکتوبر 2016ء تا31 جنوری 2017 تک104دن کی رخصت کیلئے درخواست دی ہے ۔ذرائع کے مطابق عائشہ ممتاز کاکہنا ہے کہ انہیں اپنے ساس اورسسرکی تیمار داری کیلئے رخصت درکارتھی اس امرمیں کوئی حقیقت نہیں کہ انہیں فوڈاتھارٹی میں دشواری یااختلافات کاسامنا ہے اور چھٹی ختم ہونے کے بعد جہاں بھی سرکاری طورپرڈیوٹی تفویض کی جائے گی وہ اسے جوائن کرینگی اور چھٹی کے بعد کام جاری رکھیں گی۔عائشہ ممتاز نے ذرائع کوبتایا کہ وہ قبل ازیں بھی اپنے معمرساس اورسسر کی علالت کے باعث چھٹی کیلئے اپلائی کرچکی ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب نے عائشہ ممتاز کی 104دن کی رخصت کی منظوری دیدی ہے۔

متعلقہ عنوان :