میری توجہ مسائل پر ہے ڈونلڈ ٹرمپ پر نہیں، ہلیری کلنٹن

پیر 24 اکتوبر 2016 11:07

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اکتوبر۔2016ء)ڈیموکریٹک جماعت کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے کہاہے کہ انھیں اب پرواہ نہیں کہ ان کے حریف رپبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ کیا کہتے ہیں بلکہ ان کی توجہ مسائل پر مرکوز ہوگی۔

(جاری ہے)

معروف غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق ہلیری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ سخت جملوں کے تبادلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے ان کے ساتھ ساڑھے چار گھنٹے بحث کی ہے، میں اب ان کی باتوں کا جواب دینے کے بارے میں سوچتی بھی نہیں۔‘یہ بات انھوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

متعلقہ عنوان :