فرانس،جنگل کیمپ کی بندش سے پہلے پناہ گزینوں اور پولیس میں تصادم

پیر 24 اکتوبر 2016 11:06

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اکتوبر۔2016ء)فرانس میں کیلے کی بندرگاہ پر قائم پناہ گزین کیمپ جنگل میں فرانسیسی پولیس اور پناہ گزینوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔فرانسیسی حکام نے اعلان کر رکھا ہے کہ یہ کیمپ پیر کو بند کر دیا جائے گا۔معروف غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق کیمپ میں نظم قائم کرنے کے لیے پولیس نے دھوئیں کے گرنیڈ پھینکے۔

(جاری ہے)

حکام نے کیمپ میں ہزاروں کی تعداد میں اعلانیہ پرچے تقسیم کیے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ کیمپ کو بلڈوز کیے جانے سے پہلے پہلے وہ سب یہاں سے چلے جائیں۔

اس اثنا میں لاوارث بچوں کا ایک گروہ برطانیہ پہنچا ہے اس سے پہلے گذشتہ پیر کو 39 بچے برطانیہ پہنچے تھے جن کے رشتے دار وہاں موجود ہیں۔اس کیمپ میں قریبا دس ہزار افراد مقیم ہیں جنہیں پیر کے بعد فرانس کے مختلف علاقوں میں بھیجا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :