بہاول پور ،وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ نے بھارتی لوک سبھا کو کرکٹ میچ کا چیلنج دیدیا ،پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد شہباز شریف ہو نگے

پیر 24 اکتوبر 2016 11:22

بہاول پور ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اکتوبر۔2016ء)وفاقی وزیر برائے کھیل و بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے بھارتی لوک سبھا کو کرکٹ میچ کا چیلنج دیدیا پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد شہباز شریف ہو نگے وہ بہاول پور ڈنگ اسٹیڈیم میں نشان حیدر ہاکی ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے دس لاکھ چیک دینے کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے وفاقی وزیر نے کہا کہ نشان حیدر ہاکی ٹورنامنٹ ملک میں ہاکی کی قومی ٹیم کی سلیکشن کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس لیے اس ٹورنامنٹ کا فائنل لاہور میں کروانے کی کوشش کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ منتخب حکومت کے لیے شہر بند کرنا آسان نہیں اگر ہم نکل پڑے تو کیا ہو گا انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کوئی کھڑکیاں یا دروازے توڑ کر نہیں آئے ان کو پاکستان کی عوام نے منتخب کر کے بھیجا ہیں۔