فیصل آباد،جانوروں سے بھی دھوکہ ،

محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیم کا جعلی کھل بنولہ تیار کرنے والی آئل ملز پر چھاپہ

اتوار 23 اکتوبر 2016 14:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اکتوبر۔2016ء)جانوروں سے بھی دھوکہ ،جعلی خورک تیار کرنے والی ملز پکڑ گئی ،ضلعی محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیم کاستیانہ میں جعلی کھل بنولہ تیار کرنے والی آئل ملز چھاپہ ، ضائع شدہ کاٹن،چوکر،کیمیکلز اور دیگر ناقص سازوسامان قبضے میں لے لی گئیں اور ملز کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کے مطابق ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر صالحہ گل نے چیکنگ ٹیم کے ہمراہ ستیانہ تحصیل جڑانوالہ میں بلال امین کھل بنولہ آئل ملز کو چیک کیا تو وہاں ضائع شدہ کاٹن،چوکر،کیمیکلز اور دیگر ناقص سازوسامان سے کھل بنولہ تیار کی جارہی تھی جس پر تمام سامان قبضہ میں لے لیا گیا اور اشیاء کے سمپلز حاصل کرکے تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوادئیے جبکہ ملز کے خلاف تھانہ ستیانہ میں مقدمہ درج کرادیا گیا۔

متعلقہ عنوان :