داعش نے موصل میں 280 سے زائد افراد کو قتل کردیا

قتل کئے گئے افراد کو موصل میں کالعدم ایگری کلچر کالج میں اجتماعی قبروں میں دفنایا گیا، امریکی میڈیا

اتوار 23 اکتوبر 2016 13:53

بغداد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اکتوبر۔2016ء ) بین الاقوامی شدت پسند تنظیم داعش نے عراق کے شمالی شہر موصل میں بچوں اور نوجوان لڑکوں سمیت 280 سے زائد افراد کو قتل کردیا۔ امریکی خبررساں ادارے کے مطابق مطابق داعش نے عراق افواج کے حملوں سے بچنے کے لئے ڈھال کے طور پر اغوا کئے گئے 284 بچوں اور نوجوان لڑکوں کو کر کے قتل کردیا۔

(جاری ہے)

سی این این نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ داعش نے ان افراد کی لاشوں کو اجتماعی قبروں میں دفنانے کے لئے موصل کے کالعدم ایگری کلچر کالج میں بلڈوزرز کا استعمال کیا تاہم سی این این نے ذرائع کی تصدیق سے انکار کیا ہے۔

قبل ازیں اقوام متحدہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ داعش کی جانب سے موصل اور ارد گرد کے علاقوں سے 550 خاندانوں کو اپنے ساتھ لے جانا انتہائی تشویشناک ہے۔واضح رہے کہ عراقی اور کرد فورسز نے موصل سے داعش کا قبضہ چھڑانے کے لئے چند روز قبل آپریشن شروع کیا تھا جس کے بعد داعش انسانی جانوں کی آڑ میں تحفظ لینے کے لئے سومالیہ گاوٴں سے 200 اور نجافیہ سے 350 خاندانوں کو زبردستی موصل لے آئے۔

متعلقہ عنوان :