چناری: ہندی زبان بولنے والی مشکوک خاتون کو قانون نافذ کر نے والے اداروں نے گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دیں

اتوار 23 اکتوبر 2016 13:52

چناری(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اکتوبر۔2016ء)لائن آف کنٹرول کراس کر کے آزاد کشمیر کی حدود میں داخل ہو نے والی ہندی زبان بولنے والی مشکوک خاتون کو قانون نافذ کر نے والے اداروں نے گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز لائن آف کنٹرول کے چکوٹھی اوڑی سیکٹر سے دریائے جہلم کے کنارے آزاد کشمیر کی حدود میں داخل ہو نے والی تقریبا پچاس سالہ خاتون کو قانون نافذ کر نے والے اداروں کے اہلکاروں نے گرفتار کر لیا ہے مذکورہ خاتون بھارت کی کسی نامعلوم ریاست کی زبان بولتی ہے جس زبان کی سمجھ نہیں آپارہی تاحال گرفتار ہو نے والی خاتون کا نام اور ایڈرس معلوم نہیں ہو سکا ہے یاد رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ کشمیری لڑکیاں اور لڑکے غلطی سے لائن آف کنٹرول کراس کر کے آزاد اور مقبوضہ کشمیر چلے جاتے تھے یہ پہلا موقعہ ہے کہ کسی غیر ریاستی اور انڈین زبان بولنے والی خاتون لائن آف کنٹرول کراس کر کے آزاد کشمیر میں داخل ہو ئی ہے

متعلقہ عنوان :