ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سوناسستاہوگیا

فی تولہ سونے کی قیمت51ہزار800روپے سے کم ہوکر51ہزار700روپے پرآگئی

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 10:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اکتوبر۔2016ء)عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سوناسستاہوگیا ۔جمعہ کے روزعالمی صرافہ مارکیٹ میں4ڈالرکی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1266ڈالرہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں100روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعد کراچی،لاہور،اسلام آباداورراولپنڈی کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت51ہزار800روپے سے کم ہوکر51ہزار700روپے پرآگئی اسی طرح86روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت44ہزار314روپے ہوگئی جبکہ10روپے کی کمی سے ایک تولہ چاندی کی قیمت750روپے پرآگئی ۔

متعلقہ عنوان :