لاہور ،پولیس نے سڑک کنارے کھڑی سوسے زائد گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے ٹائر پھاڑ دئیے

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 10:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اکتوبر۔2016ء)فیروزپور روڈ اچھرہ پر پولیس نے سڑک کنارے کھڑی سوسے زائد گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے ٹائر پھاڑ دئیے۔

(جاری ہے)

علاقہ پولیس پر یہ الزام علاقہ کے مکینوں نے پولیس کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے عائد کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں فیروزپورروڈ پر واقعہ گولڈن مائن پلازہ کی پارکنگ پرکھڑی تھی۔پولیس نے ان کے ٹائر پھاڑ ڈالے۔

متعلقہ عنوان :