اٹک،عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار وں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 10:49

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اکتوبر۔2016ء)عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار وں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی طرف سے کسان سیٹوں پر شیخ محمو دالٰہی ،ملک انصاراور آصف علی نے کاغذات جمع کرائے جن پرمیجر گروپ سے تعلق رکھنے والے ملک حمید اکبر نے اُن پر الزامات لگائے جس پر ریٹرننگ افسرایڈیشنل سیشن جج نے دونوں طرف سے موقف سننے کے بعد ملک حمید اکبر کااعتراض کو مسترد کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے شیخ محمود الٰہی ، ملک انصار اور آصف علی کے کاغذات کو درست قرار دیتے ہو ئے اُن کو کسان سیٹوں پر الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔