وکی لیکس نے اوباما کی خفیہ ای میل جاری کردی

اوباما ٹیم نے صدارتی انتخاب سے قبل ہی اقتدار کی منتقلی کی تیاری شروع کردی تھی

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 11:03

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اکتوبر۔2016ء)انٹر نیٹ پر خفیہ مواد جاری کرنے والے ادارے وکی لیکس نے امریکی صدربراک اوباما کی بھی خفیہ ای میلز جاری کردی وکی لیکس نے دعویٰ کیا ہے کہ اوباما ٹیم نے صدارتی انتخاب سے قبل ہی اقتدار کی منتقلی کی تیاری شروع کردی تھی۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق وکی لیکس نے دعویٰ کیا کہ دو ہزار آٹھ میں براک اوباما نے انتخاب سے قبل ہی اقتدار کی تیاری شروع کرتے ہوئے ملکی معیشت کے لئے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی تھی صدارتی انتخابی مہم کے منیجر جان پڈیسٹا کی ہیک کی گئی ای میلز سے اوباما کی کم از کم پانچ ای میلز ملی ہیں یہ ایل میلز خفیہ ایڈریس([email protected] ) سے کی گئی تھیں۔

وکی لیکس نے سوال اٹھایا ہے کہ اوباکا کو خفیہ ای میل ایڈریس استعمال کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔

متعلقہ عنوان :