کوسٹاریکا میں بس حادثہ ، 12 افراد ہلاک،18زخمی ہوگئے

ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد نیشنل یونیورسٹی آف کوسٹاریکا کے ریٹائرڈ ملازمین تھے

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 10:57

کوسٹاریکا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اکتوبر۔2016ء)سان جوز کے شہر میں بس کھائی میں کر گئی، حادثے کے نتیجے میں بارہ افراد ہلاک جبکہ اٹھارہ زخمی ہوگئے،ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد نیشنل یونیورسٹی آف کوسٹاریکا کے ریٹائرڈ ملازمین تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بس میں یونیورسٹی عملے کے اکتیس ارکان سوار تھے جو ملک کے شمال میں ملنے والے قدیم نوادارات کو دیکھنے کے لئے جارہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث ان کی بس گہری کھائی میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں سات خواتین سمیت بارہ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ اٹھارہ زخمی ہوئے ، زخمی ہونے والوں میں پندرہ افراد کی حالت نازک ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ گاڑی میں تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا جس میں گاڑی کا ڈرائیور بھی ہلاک ہوگیا ہے کوسٹاریکا کی حکومت نے اس اندوہناک حادثے پر ملک بھر میں تین دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :