سری لنکا میں اقلیتوں کے تحفظ پر شدید تحفظات ہیں ، سری لنکا خصوصی اقدامات کرے ، اقوام متحدہ

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 10:54

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اکتوبر۔2016ء) اقوام متحدہ نے سری لنکن حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اقلیتوں کے تحفظ کے سلسلے میں مثبت اقدامات کرے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ماہر ریٹا آئزک نادیہ نے کہا ہے کہ تامل مسلح تحریک کے خلاف جنگ اب ختم ہو چکی ہے اور حکومت کو اس جنگ کے متاثرین کے اعتماد کی بحالی اور معاملات کے حل کے لیے فوری طور پر فیصلے کرنا ضروری ہیں۔ اقوام متحدہ کی اقلیتی امور کی ماہر نے صدر سری سینا کی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اقلیتوں کے وقار اور شناخت کا احترام لازمی بنائے۔ دوسری جانب سری لنکا کی مسلم، تامل اور مسیحی اقلیتیں انسانی حقوق کی صورتحال پر پریشان ہیں۔

متعلقہ عنوان :