دو نومبر کا دھرنا، اسلام آباد پولیس نے سیکورٹی کیلئے وفاق سے 46کروڑ روپے منگ لئے

جمعہ 21 اکتوبر 2016 10:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اکتوبر۔2016ء) اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے دو نومبر کے دھرنے کیلئے سیکورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے وفاق سے 46کروڑ روپے طلب کر لیے ہیں، تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے آئی جی پولیس نے وفاق سے تحریک انصاف کی جانب سے2نومبر کے دھرنے کیلئے سیکورٹی فراہمی کے حوالے سے اخراجات کی مد میں 46کروڑ روپے طلب کر لی تھی، وفاقی حکومت نے40کروڑ روپے کی ادائیگی کر دی تھی جبکہ آئی جی پولیس نے بقیا 6کروڑ کی ادائیگی کرنے کا بھی مطالبہ کر دیا، آئی جی پولیس نے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کیلئے کرائے کے مکان کی مد میں ایک کروڑ7لاکھ، سیکیورٹی اہلکاروں کو کھانے کی فراہمی کی مد میں9کروڑ30لاکھ، پیٹرول، ڈیزل کی مد میں ایک کروڑ85لاکھ، سیکیورٹی اہلکاروں کو کرائے کی گاڑیاں کی مد میں 6کروڑ 42لاکھ جبکہ متفرق اخراجات کی مد میں27کروڑ 33لاکھ روپے کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :