”امریکی فوج باہر نکالو“ فلپائن میں پرتشدد مظاہرہ، تین ہلاک

جمعہ 21 اکتوبر 2016 10:44

منیلا( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اکتوبر۔2016ء ) منیلا میں امریکی سفارتخانے کے سامنے کئے جانے والے اجتماع کو طاقت کا استعمال کرکے منتشر کئے جانے کے نتیجے میں کئی افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق فلپائن کے عوام نے اپنے ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کے خلاف منیلا میں امریکی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی اجتماع کیا جسے پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے منتشر کرنے کی کوشش کی اور نتیجے میں تشدد بھڑک اٹھا۔ پولیس نے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا اور پولیس کی گاڑیوں نے تین افراد کو کچل دیا۔ مظاہرین اپنے ہاتھوں میں بینر لئے فلپائن میں امریکی فوجیوں اور امریکہ کے فوجی اڈے کی موجودگی کیے خلاف نعرے لگارہے تھے۔

متعلقہ عنوان :