مریخ پر کریش لینڈنگ، یورپی مشن کا مستقبل کیا ہو گا؟

جمعہ 21 اکتوبر 2016 10:40

لندن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اکتوبر۔2016ء )انسان کے بغیر روانہ کیے گئے مشن کی مریخ پر لینڈنگ کے بعد اس کے مستقبل پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مریخ پر اتارنے سے قبل اس خلائی جہاز کی رفتار کو کم کرنے والے تھرسٹرز وقت مقررہ سے کم دیر تک چلے تھے، جس کی وجہ سے یہ مشن مریخ کی سطح سے ٹکرا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ تب سے اس خلائی جہاز کی جانب سے مکمل خاموشی طاری ہے اور خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ اس مشن کو نقصان پہنچا ہے۔ مریخ پر بغیرانسان خلائی جہاز اتارنے کی یہ دوسری یورپی کوشش تھی۔

متعلقہ عنوان :