چین اور تاجکستان کی انسدادِ دہشت گردی کی مشترکہ مشقیں

جمعہ 21 اکتوبر 2016 10:40

بیجنگ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اکتوبر۔2016ء )چین اور تاجکستان نے افغان سرحد کے قریب انسدادِ دہشت گردی کی مشترکہ مشقیں شروع کر دی ہیں۔ تاجکستان کی وزارت دفاع کے مطابق تاجک سرزمین پر شروع ہونے والی یہ مشقیں 24 اکتوبر تک جاری رہیں گی اور ان میں دس ہزار فوجیوں کے علاوہ عسکری گاڑیاں اور ہیلی کاپٹر بھی حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

گزشتہ ماہ تاجکستان نے اعلان کیا تھا کہ بیجنگ حکومت افغانستان سے ملنے والی 13سوکلومیٹر تاجک سرحد کی بہتر نگرانی اور سکیورٹی کے لیے انفراسٹرکچر کی تعمیر میں مدد فراہم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :