ایران سیاسی تبدیلی کے بغیر اقتصادی ترقی نہیں کر سکتا، روحانی

جمعہ 21 اکتوبر 2016 10:38

تہران( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اکتوبر۔2016ء )ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ دنیا کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کے لیے ان کے ملک میں سیاسی تبدیلیاں ناگزیر ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز اپنے بیان میں روحانی نے کہا کہ گزشتہ کچھ برسوں میں ہم نے عالمی سطح پر ’ایرانوفوبیا‘ دیکھا، جسے دور کر کے ہی بیرون دنیا کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھ سکتے ہیں۔ غیرملکی سفارت کاروں اور مقامی کاروباری شخصیات کے ایک اجلاس میں شرکت سے قبل رپورٹرز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے روحانی نے کہا کہ عالمی سطح پر ایران مخالف جذبات کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے، تاکہ ایران اپنی اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی لائے۔

متعلقہ عنوان :