ہندو انتہا پسندوں کا چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان

چین بھارت سے پیسہ کماتا ہے اور پاکستان کی مدد کرتا ہے،بابا رام دیو

جمعہ 21 اکتوبر 2016 10:57

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اکتوبر۔2016ء )چین بھارت سے پیسہ کماتا ہے ، پھر پاکستان کی مدد کرتا ہے، پاکستان مخالف مہم کا حصہ نہ بننے پر چین بھی بھارتیوں کو کھٹکنے لگا، ہندو انتہا پسندوں نے چین کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

پہلے فنکاروں سے نفرت کا اظہاراور اب چین پر بھی وار،بھارت میں پاکستان فوبیا کے ساتھ ساتھ چین فوبیا بھی بڑھنے لگا، چین کی مصنوعات کے بائیکاٹ کے مطالبے کی گونج سنائی دینے لگی۔مذہبی رہنما بابا رام دیو نے زہر اْگلا کہ چین بھارت سے پیسہ کماتا ہے اور پاکستان کی مدد کرتا ہے۔پاکستان کا دوست بھارت کا دوست نہیں ہوسکتا ، اس لئے بھارتی عوام چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں

متعلقہ عنوان :