کشمیر میں چلنے والی تحریک کشمیریوں کی اپنی ہے، اعزاز چوہدری

پاکستان بھارت کی اس منطق کو نہیں مانتا کہ ہم معاملے کو بھڑکا رہے ہیں سارک کو منسوخ کرانے کے حوالے سے بھارت نے شاطرانہ چال چلی، اسکے سرجیکل سٹرائیک کے دعوے جھوٹ نکلے کشمیر کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے،سیکرٹری خارجہ کی قائمہ کمیٹی امور خارجہ کو بریفنگ

جمعہ 21 اکتوبر 2016 10:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اکتوبر۔2016ء)سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیر میں چلنے والی تحریک کشمیریوں کی اپنی ہے پاکستان بھارت کی اس منطق کو نہیں مانتا کہ ہم معاملے کو بھڑکا رہے ہیں، سارک کو منسوخ کرانے کے حوالے سے بھارت نے شاطرانہ چال چلی، اسکے سرجیکل سٹرائیک کے دعوے جھوٹ نکلے ،کشمیر کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کے روز سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس جمعرا ت کے روز چئرپرسن سینیٹر نزہت صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور سیکریڑی خارجہ اعزاز چوہدری شریک ہوئے۔اعزاز چوہدری نے اجلاس میں کہا کہ کشمیر میں کشیدہ لہر کو چوتھا مہینہ ھو گیا ھے ،115 کشمیری شہید ھو چکے ہیں پندرہ ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

کشمیری نوجوانوں نے جدوجہد کا علم اٹھا رکھا ھے ۔ہندوستان پوری دنیا میں یہ تاثر دے رہا ھے کہ کشمیر اسکا اندرونی معاملہ ھے ، سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ بھارت کا موقف ھے کہ پاکستان اس معاملے کے بھڑکا رہا ھے ،پاکستان بھارت کی اس منطق کو نہیں مانتا۔کشمیر اور پاکستان کا گہرا تعلق ھے کشمیر کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھا جائے گا ۔برہان وانی کی شہادت کے بعد پاکستان نے معاملہ کو عالمی دنیا کے سامنے اٹھایا ۔

مسلہ کشمیر پر خصوصی نمائندے باہر بھیجے گئے ۔میری طرف سے بھارتی سیکریڑی خارجہ کو بھی خط لکھا گیا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے عالمی برادری کے ملوثر بیانات سامنے آرہے ہیں ۔ سیکریٹری خارجہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم بے اقوام متحدہ کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اٹھایا ۔وزیر اعظم کی تقریر بہت طاقت ور تھی ،تقریر میں سب سے فوکس کشمیر پر تھا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ایک ڈوزئیر بھی اقوام متحدہ کے سیکریڑی جنرل کو دیا ،اقوام متحدہ اجلاس کے دوران وزیر اعظم کی اہم ملاقاتیں ھوئیں ،جتنی ملاقاتیں ھوئیں عالمی لیڈرز کی خواہش پر ھوئیں ۔بھارت کے پاکستان کو تنہا کرنے کے بیانات غلط ثابت ھوئے ۔پاکستانی کی قیادت نے عہد کر رکھا ھے کہ دہشتگردی کو ہر صورت ختم کرنا ھے ۔سیکریڑی خارجہ کا کہنا تھا کہ اڑی حملہ کا الزام بھارت کی جانب سے پاکستان ہر لگایا گیا ۔

بھارت کی کہیں دال نہیں گلی تو بھارتی قیادت کی تندوتیز بیانات سامنے آنے لگے ،سارک کو منسوخ کرانے کے حوالے سے بھارت شاطرانہ چال چلی ،بھارت کے سرجیکل سٹرائیک کے دعوے جھوٹ نکلے ، اعزاز چوہدری نے کہا کہ بریکس سمٹ کے حوالے ہندوستان کے اندر سی آوازیں اٹھانا شروع ھو گئیں ہیں ۔کشیدہ صورتحال دونوں ممالک کے مفاد میں نہیں ھے ۔پاکستان باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات چاہتا ھے ،کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی امداد جاری رکھی جائے گئی ۔ہندوستان ہمیں تنہا نہیں کرسکتا لیکن خود تنہا ھو جائے گا ،انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے سارک کو بہت گہرا زخم دیا ھے لیکن پاکستان سارک ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :