اسانج کی انٹرنیٹ تک رسائی ختم کر دی گئی، ایکواڈور

واشنگٹن کی تشویش اپنی جگہ لیکن اسانج کی انٹرنیٹ تک رسائی ختم کرنے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں ، ترجمان

جمعرات 20 اکتوبر 2016 10:38

ایکواڈور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20اکتوبر۔2016ء )جنوبی امریکی ملک ایکواڈور نے کہا ہے کہ لندن میں اْس کے سفارت خانے میں پناہ لیے ہوئے جولیان اسانج کی انٹرنیٹ تک رسائی تقریباً ختم کر دی گئی ہے۔ دارالحکومت کِیٹو میں بتایا گیا کہ یہ فیصلہ امریکی الیکشن کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان کے مطابق وکی لیکس ویب سائٹ کے بانی کو انٹرنیٹ استعمال کرنے سے اس لیے روکا گیا کیونکہ اْن کی جانب سے جاری کی جانے والی ممکنہ خفیہ دستاویزات امریکی صدارتی الیکشن پر اثرانداز ہو سکتی ہیں۔ اِس تناظر میں امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وکی لیکس پر واشنگٹن حکومت کی تشویش اپنی جگہ لیکن اسانج کی انٹرنیٹ تک رسائی ختم کرنے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :