بینک آف چائنا کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے وفد کی نواز شریف سے ملا قات

پاکستان کی سلامتی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں چین کا اہم کردار ہے، نواز شریف

جمعرات 20 اکتوبر 2016 10:45

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20اکتوبر۔2016ء ) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ چین کا کسی بھی دوسرے ملک کے ساتھ سب سے بڑا منصوبہ ہے ، پاکستان کی سلامتی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں چین کا اہم کردار ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وزیراعظم نواز شریف سے بینک آف چائنا کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے وفد نے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم کہا کہ سی پیک چین کا کسی بھی دوسرے ملک کے ساتھ سب سے بڑا منصوبہ ہے سی پیک دونوں ملکوں اور خطے کی خوشحالی کا ضامن ہے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی باہمی اصولوں اور مفادات پر مبنی ہے انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات مختلف شعبوں میں ٹھوس بنیادوں پر قائم ہیں