اسلام آباد کا خوبرو نوجوان چائے والا راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر جا پہنچا، ماڈلنگ کے معاہدے کی پیش کش کر دی گئی

بدھ 19 اکتوبر 2016 10:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اکتوبر 2016ء) اسلام آباد کے خوبرو نوجوان چائے والا کو ماڈلنگ کے معاہدے کی پیش کش کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر اسلام آباد میں ایک مقامی ہوٹل پر کام کرنے والے ایک خوبرو نوجوان چائے والا کی تصاویر نے کافی دھوم مچا رکھی ہے۔

(جاری ہے)

ارشد خان نامی اس چائے والا نوجوان کو ناصرف پاکستان بلکہ ہندوستان میں خوب شہرت حاصل ہوئی ہے۔

خاص کر خواتین میں اس نوجوان نے کافی مقبولیت حاصل کی ہے۔ سوشل میڈیا اور بعد ازاں الیکٹرانک میڈیا پر اس نوجوان کے خوب چرچے ہونے کے بعد اب پاکستان میں فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ایک مشہور کمپنی نے ارشد خان کو باقاعدہ معاہدے کی پیش کش کر دی ہے۔ ارشد خان کی جانب سے اس معاہدے کو قبول کر لیا گیا ہے جس کے بعد وہ جلد ہی کپڑوں کی تشہیری مہم میں شامل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :