2نومبرکوعمران خان مصروفیت کے باعث الیکشن کمیشن کی سماعت پرنہیں جاسکیں گے ،اسدعمر

سپریم کورٹ کی کارروائی اوراحتجاج ساتھ چلیں گے ،کوئی ٹکراوٴنہیں ہوگا وزیراعظم اپنے احتساب کاوعدہ پوراکریں عوام نہ نکلے توتحریک انصاف کی ناکامی ہوگی ،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 19 اکتوبر 2016 10:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اکتوبر۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااسدعمرنے کہاہے کہ 2نومبرکوعمران خان مصروفیت کے باعث الیکشن کمیشن کی سماعت پرنہیں جاسکیں گے ،سپریم کورٹ کی کارروائی اوراحتجاج ساتھ چلیں گے ،کوئی ٹکراوٴنہیں ہوگا،وزیراعظم اپنے احتساب کاوعدہ پوراکریں عوام نہ نکلے توتحریک انصاف کی ناکامی ہوگی ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دونومبرکواحتجاج کااعلان کیاہے ہوااس دن ملک بھرسے ان کے مہمان آئیں گے وہ الیکشن کمیشن میں نہیں جاسکیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ میں 20اکتوبرکونوٹس جاری ہوگااورمقدمہ کی سماعت شروع ہوگی ،تحریک بھی ساتھ چلے گی کوئی ٹکراوٴنہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباداورپاکستان کے عوام ہی احتساب کامطالبہ کررہے ہیں ،ہم عوام کومشکلات میں نہیں ڈالیں گے ،تاہم احتجاج اورتحریک میں کچھ مشکلات ہوتی ہیں جہاں تک صوبوں کاتعلق ہے سندھ اورخیبرپختونخواہ میں حکومت کے خلاف قراردادیں پاس ہوچکی ہیں ،وزیراعظم نے قوم سے اپنے آپ کواحتساب کیلئے پیش کرنے کاجووعدہ کیاتھااسے پوراکریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عمران جس مطالبے پراسلام آبادمیں لوگوں کومدعوکررہے ہیں وہ ٹی اوآر9جماعتوں نے مل کرلکھے یہ قوم اورتمام سیاسی جماعتوں کامطالبہ ہے تاہم سیاسی جماعتوں کااپنااپناطریقہ کارہے ۔اہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے اپنے آپ کواحتساب کیلئے پیش کیامگروزراء ان کااحتساب نہیں ہونے دے رہے ،عوام ہم پردباوٴڈال رہے ہٰں کہ کچھ کریں پاکستان کے عوام کہہ رہے ہیں کہ ہمارے ٹیکس سے تنخواہ لینے والے اداروں کے سربراہان کی ذمہ داریاں ہیں ،جووہ پور ی نہیں کررہے ایسانہیں ہوسکتاکہ وہ اپنی تنخواہیں لیتے رہے اورذمہ داریاں پوری نہ کریں ۔

انہوں نے کہاکہ اگرہم تجزئے میں غلط ہوئے اورپاکستان کے لوگوں نے ہماری اپیل کومستردکیاتوتحریک انصاف ناکام ہوجائے گی ۔انہوں نے کہاکہ قانونی فیصلہ سپریم کورٹ نے کرناہے ،عوامی عدالت کے فیصلے عوام کرتے ہیں ،اوریہ سیاسی عمل ہے ہم انصاف کامطالبہ کرتے ہیں انصاف کاراستہ بندنہیں ہوناچاہئے ،سپریم کورٹ کاراستہ کھلاہوگاہم راستہ بندنہیں کریں گے