وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی چیف ایف بی آرکوپانامہ اوربہاماس لیکس میں متعلقہ ممالک سے معلومات حاصل کرنے کی ہدایت

بدھ 19 اکتوبر 2016 11:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اکتوبر۔2016ء)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے چیف ایف بی آرکوپانامہ اوربہاماس لیکس میں متعلقہ ممالک سے معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔گزشتہ روزاسلام آبادمیں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت اجلاس منعقدہوا،جس میں پاکستان سیکورٹی اینڈایکس کمیشن سٹیٹ بینک آف پاکستان اوروفاقی بورڈآف ریونیوکی جانب سے پانامہ اوربہامالیکس کے معاملے پراقدامات اٹھانے کاجائزہ لیاگیا۔

اجلاس میں وزیراعظم کے خصوصی اسٹیٹ معاشیات ہارون اختربھی موجودتھے ،وزیرخزانہ نے چیئرمین ایف بی آرکوہدایت کی کہ پانامہ اوربہالیکس میں ملوث نوٹیکس چوروں کے حوالے سے متعلقہ ممالک سے وزارت خارجہ کے ذریعے معلومات حاصل کرے ،پانامہ اوربہاماس کے علاوہ ان ٹیکس چوروں میں برٹیشن اورجن آسلینڈ،سی جیلیں ،نیو،سجاوٴ،اینگولیا،مرمیشس اورجرسی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرچیئرمین ایف بی آرنے لیکس کے معاملے میں خط وکتابت پربریفنگ دیتے ہوئے اجلاس کوآگاہ کیاکہ پانامہ لیکس میں 144افراداور270کمپنیاں ملوث ہیں ،اسی طرح اس سکینڈل میں 150پاکستانی بھی شامل ہیں ،اس کے علاوہ 110کیسزایف بی آرنے ٹریس کئے ہیں جبکہ 40کیسزٹریک پرہیں ،ایف بی آرکواب تک 133کیسزمیں جواب موصول ہوئے ہیں ۔چیئرمین ایف بی آرنے اجلاس کوبتایاکہ وہ افرادجواس معاملے میں لیگل نوٹس کاجواب نہیں دیتے انہیں قانون کے مطابق سزادی جائے گی

متعلقہ عنوان :