صوبے میں غیررجسٹرڈ اور رجسٹرڈ افغان تاجروں کو ایک سال کیلئے ویزہ اجراء بارے لائحہ عمل طے

منگل 18 اکتوبر 2016 10:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اکتوبر۔2016ء) صوبے میں غیررجسٹرڈ اور رجسٹرڈ بڑے افغان تاجروں کو ایک سال کے لئے ویزہ جاری کرنے کے لئے لائحہ عمل طے کرنا شروع کردیا ہے ۔پاکستانی خواتین سے شادی کرنے والے افغان مہاجرین ، اور غیر رجسٹرڈ افغان بڑے بڑے افغان تاجروں کے لئے خصوصی لائحہ عمل طے کیاجا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

جس کے تحت بڑے بڑے افغان تاجروں جنہوں نے دس لاکھ سے دو کروڑروپے تک کے یا اس سے زائد کے صوبے میں سرمایہ کاری کی ہو یا سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہو ں کے خلاف کاروائی عمل میں نہیں لائی جائیگی اور انہیں ویزہ جاری کئے جائینگے۔

ابتدائی طورپریہ ویزے ایک سا ل کے لئے ہو نگے ۔غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین تاجروں اوررجسٹرڈ افغان مہاجرین تاجروں کو ایک ایک سال کے لئے ویزوں کی فراہمی کی منظوری وفاقی حکومت کی جانب سے دی جائیگی تاہم صوبائی حکومت سے اس ضمن میں مشاورت کی جا رہی ہے اورمشاورت کے بعد اس کی باقاعدہ طور پرمنظوری دی جائیگی ۔