تحریک انصاف کی 2نومبر کو اسلام آباد کے9مقامات پر احتجاج کی منصوبہ بندی

منگل 18 اکتوبر 2016 10:26

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اکتوبر۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف نے2نومبر کو اسلام آباد کے9مقامات پر احتجاج کی منصوبہ بندی کر لی، میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف نے2نومبر کو احتجاج کی منصوبہ بندی کر لی ہے، تحریک انصاف 9مختلف مقامات پر احتجاج کرے گی، اسلام آباد میں زیرو پوائنٹ، فیض آباد، کھنہ پل، روات، بہارہ کہو،G-11، آبپارہ، ترنول اور ایف11میں احتجاج کیا جائے گا۔