نواز شریف اور فوج ساتھ نہیں چل سکتے، شیخ رشید

متنازع خبر کا ذمہ دار نواز شریف خود ہے اس خمیازہ بھگتنا پڑے گا ،لوگ سڑکوں پر نکلے تو حکومت نہیں چلے گی راولپنڈی، اسلام آباد کے عوام لوگوں کے لئے اپنے دروازے کھلے رکھیں چور کو چور کہنا انتشار نہیں ، جب کوئی اور فیصلہ نہ کرے تو فیصلے سڑکوں پر ہی ہوں گے، انٹرویو

منگل 18 اکتوبر 2016 10:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اکتوبر۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف اور فوج ساتھ نہیں چل سکتے ۔ متنازع خبر کا ذمہ دار نواز شریف خود ہے اس خمیازہ بھگتنا پڑے گا، لوگ سڑکوں پر نکلے تو حکومت نہیں چلے گی۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کے عوام لوگوں کے لئے اپنے دروازے کھلے رکھیں چور کو چور کہنا انتشار نہیں جب کوئی اور فیصلہ نہ کرے تو فیصلے سڑکوں پر ہی ہوں گے ۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف جاتی امراء کا زندہ پیر ہے جو مال بنانا جانتا ہے نواز شریف نے اجمل قصاب کا پتہ خود بتایا تھا نواز شریف جمہوریت کے نام پر ڈکیتی کرتا ہے یہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور پاک فوج دونوں اکٹھے نہیں چل سکتے ۔

(جاری ہے)

المیڈا نے پہلے بھی ضرب عضب پر ایک سٹوری لکھی ۔

خبر دینے والے صحافی ”سرل المیڈا “ کو پہلے سے مارک کیا ہوا تھا انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پانامہ میں جا کر ملک کو بدنام کیا ۔ اتفاق فاؤنڈری ہمارے قرضوں سے بنائی گئی انہوں نے آئی ایم ایف سے 75 بلین قرض لیا اور وزیر خزانہ کو جعلی ایوارڈ تک دلوا دیا انہوں نے کہا کہ میں خودکش سیاست دان ہوں یہ ہمیں جیلوں سے نہ ڈرائیں جیل ہمارا سسرال ہے معاملے کے ذمہ دار نواز شریف ہیں انہیں خمیازہ بھگتنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ اس کیس میں چودھری نثار بھی خراب ہو گئے چودھری نثار کو چاہئے کہ وہ استعفیٰ دے دے ورنہ نواز شریف خود اسے نکال دے گا ۔

نواز شریف کے خلاف اپنس کیس خود لڑوں گا میرے پا وکیل کے پیسے نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ میں نواز شریف کو طرح ٹائی لگا کر نہیں جاؤں گا ۔ میرا کیس صرف اتنا ہے کہ یا تو خ ارکان کی رکنیت بحال کر دو یا پھر اثاثے چھپاین پر نواز شریف کو بھی نااہل کرو انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ کڑا ہوں ۔ پنڈی سے انہیں پوری سپورٹ دوں گا میں 25 اکتوبر سے سڑکوں پر نکلوں گا اور 2 نومبر کو اسلام آباد پہنچوں گا انہوں نے چور کو چورکہنا انتشار نہیں جب کوئی اور فیصلہ نہ ہو تو فیصلے سڑکوں پر ہوں گے ۔

حادثہ ہمیشہ ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی سے ہوتا ہے اور نواز شریف غلط ڈرائیونگ کرنے کا ماہر ہے انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں لوگوں کو بلا کر ذلیل کیا گیا شکر ہے مجھے اے پی سی میں نہیں بلایا گیا ۔