داعش تنظیم جنگ میں شکست سے دوچار ہوگی، سعودی وزیر خارجہ

اندیشہ ہے موصل میں پاپولر موبیلائزیشن کی ملیشیاوٴں کے داخل ہونے سے خون کا حمام گرم ہوجائے گا، عادل الجبیر

منگل 18 اکتوبر 2016 10:45

ریاض( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اکتوبر۔2016ء )سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے پیر کے روز عراق میں موصل کی واپسی کے لیے آپریشن کے آغاز کے بعد زور دے کر کہا ہے کہ داعش تنظیم جنگ میں شکست سے دوچار ہوگی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ "ہمیں اندیشہ ہے کہ موصل میں پاپولر موبیلائزیشن کی ملیشیاوٴں کے داخل ہونے کی وجہ سے خون کا حمام گرم ہوجائے گا "۔یمن کے حوالے سے عادل الجبیر نے واضح کیا کہ سعودی عرب یمن میں فائربندی چاہتا ہے۔ دارالحکومت صنعاء میں تعزیتی مجلس کے واقعے پر سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ "ہم اس امر کی توقع رکھتے ہیں کہ صنعاء میں تعزیتی شرکاء پر بم باری کے ذمہ دار افراد کو سزا دی جائے گی اور متاثرہ افراد کو زرتلافی بھی ادا کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :