ٹوپی، تحریک انصاف کو پانچ کے ٹولہ نے یرغمال بنایا ہے ، پی ٹی آئی رہنماء

کارکنوں کو اعتماد میں لئے بغیر ضلعی صدر مقرر کرنا بدترین ڈکٹیٹر شپ کے مترادف ہے ،مشترکہ پریس کانفرنس

پیر 17 اکتوبر 2016 10:59

ٹوپی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اکتوبر۔2016ء )صوبہ میں پاکستان تحریک انصاف کو پانچ کے ٹولہ نے یرغمال بنایا ہے موروثی سیاست کے دعوے داروں نے عمران خان کے ویژن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا کرضلع میں تحصیل اور دیگر کارکنوں کو اعتماد میں لئے بغیر انور حقداد کو ضلعی صدر مقرر کرنا بدترین ڈکٹیٹر شپ کے مترادف ہیں ان خیالا ت کا اظہار سابق ضلعی جنرل سیکریٹری یوسف علی کے حجرہ صوابی میں پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداروں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اسموقع پر صوبائی وزیر صحت کے چچا بلند اقبال ترکئی نے کہا کہ عوامی جمہوری اتحاد پاکستان صوابی کے حقوق کیلئے سرگرم عمل تھی عمران خان کے منشور سے مکمل اتفاق کی وجہ سے پارٹی کو ضم کیا موروثی سیاست اور کرپشن کے خلاف آواز اٹھایا لیکن صوبہ میں پانچ کا ٹولہ نے پارٹی کو ڈرائنگ روم کی سیاست میں تبدیل کرکے موروثی سیاست کو دوام بخشاپارٹی کے مفاد کے برعکس اپنے منظور نظر Yes Manکو ضلعی صدر بنایا اس موقع پر سابق جنرل سیکرٹری یوسف علی ،سابق تحصیل رزڑ صدر ہارون الرشید ، سابق امیدوار انعام اللہ ایڈوکیٹ ، طاہر تسلیم ، جمیل خان اور دیگر نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن بعض و جوہات کی وجہ سے بروقت نہ ہوسکاجس کی وجہ سے شاہ فرمان جیسے لوگوں کو صوابی کے تقدیر کا اختیار دیا گیا انہوں نے واضح کیا کہ پرویز خٹک نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے ، اسد قیصر سپیکر بننے پر عمران خان نے سخت فیصلہ پارٹی کے مفاد میں کیا اور ان سے تنظیمیں عہدیں واپس لئے مگر ّج شاہ فرمان ، ڈکٹر امجد، میاں جمشید اور دیگر سرکاری عہدے رکھنے کے باوجود تنظیمیں عہدیں پاس رکھے ہوئے ہیں متفقہ قرارداد میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پانچ کے ٹولہ سپیکر اسد قیصر، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک، وزیر صحت شہرام خان ترکئی، وزیر تعلیم عاطف خان اور پبلک ہیلتھ منسٹر شاہ فرمان خان سے پارٹی کو واگزار کی جائے آئندہ ورکرز کنونشن 21اکتوبر کو حقانی لائبریری صوابی میں منعقد کرکے پارٹی کی فعالی کے فیصلے کئے جائیں گے تب تک ان پانچ وزراء کی قیدات میں پارٹی کے ہر پروگرام سے بائیکاٹ کی جائے گی تیس اکتوبر دھرنہ کیلئے پارٹی ورکز صوابی سے تحریک انصاف بچاوٴ تحریک کی قیادت میں عمران خان کیساتھ شرکت کیلئے قافلہ کی شکل میں جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :