دیپالپور، آئی جی پنجاب کے دو سگے بھائی ،بھانجھا،گن مین اور دو ساتھی مقدمہ قتل سے بری

پیر 17 اکتوبر 2016 10:56

دیپالپور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اکتوبر۔2016ء) ایڈیشنل سیش جج دیپالپورنے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کے دو سگے بھائیوں ،بھانجھے ان کے گن مین اور دو ساتھیوں کو مقدمہ قتل سے بری کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔تفصیلات کے مطابق سال2011ء میں آئی جی پنجاب مشتاق سکھیراء کے آبائی گاؤں قلعہ دیوا سنگھ میں ایک شخص قتل ہو گیا تھا جس کا مقدمہ مدعی شفیع شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

مقدمہ قتل میں آئی جی پنجاب کے دو بھائیوں الطاف سکھیرا ء ،اعجاز سکھیرا ان کے بھانجھے آصف،گن مین مختار اور ان کے دیگر دو ساتھیوں کو نامزد کیا گیا تھا۔ پولیس تحقیقات میں ان ملزمان کو بے گناہ کیا گیا تھا جبکہ مقدمہ کے مدعی شفیع شاہ نے اس حوالے سے ایڈیشنل سیشن جج دیپالپور کی عدالت میں استغاثہ دائر کر رکھا تھا۔گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج دیپالپور شیخ عابد مکرم نے کیس کا فیصل سناتے ہوئے آئی جی پنجاب کے دونوں بھائیوں ،بھانجھے ان کے گن مین اور دیگر دو ساتھیوں کو مقدمہ قتل سے بری کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :