سوات ‘ مالاکنڈ‘ دیر سمیت دیگر علاقوں میں تیسرے روز بھی زلزلے کے جھٹکے

پیر 17 اکتوبر 2016 10:56

مینگورہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اکتوبر۔2016ء) سوات ‘ مالاکنڈ‘ دیر سمیت دیگر علاقوں میں تیسرے روز بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اور گہرائی 101 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واضح رہے سوات اور اس کے مضافات میں مسلسل تین روز سے زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے جارہے ہیں۔