ساہیوال،پولیس نے بھتہ کے لیے تین سالہ بچے پر مقدمہ درج کر لیا

اتوار 16 اکتوبر 2016 11:19

ساہیوال ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اکتوبر۔2016ء)ساہیوال پولیس کی پھرتیاں،پلے گروپ میں زیر تعلیم بچے پر پرچہ دے دیا۔پولیس اور محکمہ زراعت والوں نے کھاد کی صورت میں بھتہ نہ ملنے پرچک نمبر 55/GD کے غلام عباس کے تین سالہ بچے علی عبداللہ پر پولیس نے کھاد مہنگی بیچنے کا پرچہ دے دیا ۔ بچے کے والد غلام عباس کا کہنا تھا کے 2015 میں سپیشل برانچ کے ایک اہلکار ادریس نے اس سے کھا د ادھار مانگی پہلے تو اس نے دو دفعہ دے دی پھر جب اسنے انکار کیا تو اس نے محکمہ زراعت کے افسر ا لظاف سے مل کر اسکے بچے اوراسکے چچا پر کھاد مہنگی بیچنے کا مقدمہ11جولائی 2015کو درج کرا دیا ۔

(جاری ہے)

جب تھانہ نور شاہ کے تفتیشی افسر راو نسیم کو بچے کی عمر کا بتایا گیا تو اسنے بچے کے والد کو بتایا کہ پرچہ تو مجھے دینا تھا خارج کر دونگا اور بھاری بھتہ مانگا اور ایڈوانس دو ہزار رشوت بھی لے لی اسکے بعدمقدمہ ڈسچارج کرنے کا جھانسہ دے دیا لیکن تھانیدار راؤنسیم نے عدالت کو مقدمہ کا چالان بنا کر بھیج دیا اور عدالت نے تین سالہ بچے کے وارنٹ گرفتاری جاری کر کے گرفتاری کا حکم دے دیا جب بچے کو آج پیشی پر سول جج وقاص ہاشم کی عدالت میں پیش کیا تو عدالت نے بچے کو دیکھ کر مقدمہ کی تاریخ 25اکتوبرڈال دی اور بچے کو عدالت میں پیشی سے مشتنےٰ قرار دے دیا اور پولیس کو مقدمہ کی اخراج رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی

متعلقہ عنوان :