ٹیکس چھوٹ کے نام پر قومی خزانے کو 6 ارب 40 کروڑ روپے کا ٹیکہ

ایف بی آر نے ٹیکس چھوٹ کے نام پر کھلی چھوٹ دے دی۔ قومی خزانے کو چھ ارب چالیس کروڑ کا چونا لگ گیا

اتوار 16 اکتوبر 2016 11:15

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اکتوبر۔2016ء )سال دو ہزار نو سے گیارہ کے دوران کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 2 ارب 35 کروڑ روپے کی غلط چھوٹ دے دی گئی۔

(جاری ہے)

آڈٹ رپورٹ دو ہزار پندرہ سولہ کے مطابق ٹیکس ری فنڈ کی مد میں ایک ارب 79 کروڑ کی ڈیوٹی معاف کر دی گئی جبکہ کسٹم ڈیوٹی کے غلط تعین سے ایک ارب 37 کروڑ ڈوب گیا۔ ایف بی آر نے آنکھیں بند کیے رکھیں اور غیر لائسنس یافتہ امپورٹرز ایک ارب 69 کروڑ روپے ٹیکس ڈکار گئے۔ کسٹم کے ویئر ہاوٴسز میں سامان پڑے رہنے سے 80 کروڑ روپے کا ٹیکس نہ مل سکا تو درآمدی اشیا کی غلط ٹیکس درجہ بندی سے قومی خزانے کو 54 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

متعلقہ عنوان :