سرل المیڈا کے معاملے کی انکوائری کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا،چوہدری نثار

اتوار 16 اکتوبر 2016 11:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اکتوبر۔2016ء) وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ صحافی سرل المیڈا کے معاملے کی انکوائری کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے یہ بات ایڈیٹر روزنامہ ڈان ظفر عباس سے ملاقات میں کہی ہے ،جنہوں نے ہفتہ کے روز پنجاب ہاوٴس میں ان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں وزیراطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ پرویز رشید بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نیشنل سیکیورٹی کے حوالے سے روزنامہ ڈان کی خبر اور اس حوالے سے حکومت کی جانب سے کی جانے والی انکوائری پر بات چیت کی گئی ۔وزیر داخلہ نے کہا کہ انکوائری کا مقصد مذکورہ رپورٹ کے تمام پہلووٴں اور محرکات کو بے نقاب کر نا ہے۔ معاملے کی انکوائری کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا جبکہ ظفر عباس کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی معاملات پر ڈان ملکی مفاد کا تحفظ اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرتا رہا ہے۔ ایڈیٹر ڈان کی طرف سے معاملے کی انکوائری میں تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ۔

متعلقہ عنوان :