مہلت ختم :بھارتی ڈی ٹی ایچ سروس چلانے والوں کیخلاف بھر پور کریک ڈاؤن آج سے شروع ہوگا، پیمرا

اتوار 16 اکتوبر 2016 12:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اکتوبر۔2016ء ) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹر اتھارٹی ( پیمرا ) نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارتی ڈی ٹی ایچ سروس غیر قانونی ہے ، آج بروز اتوار سے غیر قانونی بھارتی ڈی ٹی ایچ سروس چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیمرا کی جانب سے کیبل آپریٹرز کو پاکستان میں غیر قانونی بھارتی ڈی ٹی ایچ سروس بند کرنے کے لیے دی گئی مہلت ختم ہو گئی ہے، آج اتوار سے پاکستان میں غیر قانونی بھارتی ڈی ٹی ایچ سروس چلانے والوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن شروع ہو گا ۔

پیمرا کے مطابق پاکستان میں غیر قانونی بھارتی ڈی ٹی ایچ سروس پاکستان کی معیشت پر بوجھ ہے اور اس غیر قانونی سروس سے ہر سال اربوں روپے بھارت جاتے ہیں، پیمرا کے مطابق 16 بروز اتوار غیر قانونی بھارتی ڈی ٹی ایچ سروس چلانے والوں کے خلاف ملک بھر میں بھر پور کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا اور پولیس اور پیمرا کی مشترکہ ٹیمیں ملک بھر میں اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیار کاروائی کریں گی، پیمرا کے مطابق غیر قانونی بھارتی ڈی ٹی ایچ سروس چلانے والوں کو سخت سزا دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :