بھارت سرجیکل سٹرائیک ثابت نہ کرسکا ، پاکستانی کبوتروں کو پکڑنا شروع کردیا

کبوتروں پر نظر رکھنے کیلئے خصوصی دستے تشکیل، مزید 153 کبوتر حراست میں لے لئے،پاکستان پر کبوتروں کے ذریعے جاسوسی کا الزام لگا دیا

اتوار 16 اکتوبر 2016 12:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اکتوبر۔2016ء) پاک بھارت کشیدگی کے بعد بھارت نے بڑے پیمانے پر کبوتروں کی گرفتاریاں شروع کردی ہیں‘ بھارت نے پاکستان کی طرف سے سرحد پار کرکے آنے والے کبوتروں پر نظر رکھنے کیلئے خصوصی دستے تشکیل دے دیئے۔

(جاری ہے)

بھارتی حکام نے مزید 153 کبوتر حراست میں لے لئے بھارت کے انٹیلی جنس حکام کو خدشہ ہے کہ کبوتروں کے ذریعے پاکستان جاسوسی کا کام لے رہا ہے اور اہم معلومات کا تبادلہ کبوتروں کے ذریعے ہورہا ہے۔ بھارت نے اس حوالے سے پاکستان کی طرف سے سرحد عبور کرکے آنے والے کبوتروں کو پکڑ کر ان کی مکمل چھان بین کی جارہی ہے۔ پاک بھارت سرحد کے قریبی دیہاتوں میں خاص طور پر کبوتروں پر نظر رکھی جارہی ہے بھارتی حکام اب تک 153 کبوتر گرفتار کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :