الزام تراشیوں کا معاملہ عدالت جانے سے پہلے ہی سیز فائر ہوگیا

آفریدی نے میانداد کو قانونی نوٹس نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں مصالحت کیلئے تیار وسیم اکرم کی مصالحت کی کوشش کے بعد شاہد آفریدی کے چچا نے بھی دونوں کے درمیان ٹیلی کانفرنس کرائی

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 10:39

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15اکتوبر۔2016ء)الزام تراشیوں کا معاملہ عدالت میں جانے سے پہلے ہی جاوید میانداد اور شاہد آفریدی کے درمیان سیز فائر ہوگیا، آفریدی نے میانداد کو قانونی نوٹس نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق دونوں کرکٹرز مصالحت کیلئے تیار ہوگئے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شاہد آفریدی اور جاوید میانداد کی ملاقات آج متوقع ہے،جس میں دونوں کے درمیان صلح ہونے کے امکانات روشن ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل میانداد ا آفریدی تنازع میں وسیم اکرم کے بعد دوسرا ثالث شاہد آفریدی کے چچا بھی بیچ میں آگئے جنہوں نے دونوں کے درمیان ٹیلی کانفرنس کرائی۔ذرائع کہتے ہیں کہ میانداد اس بار بھی وضاحت دینے اور الزام واپس لینے پر راضی ہوگئے تھے، لیکن دوسری ٹیلی کانفرنس کے بعد بھی پیش رفت نہ ہوسکی، اب امید کی جارہی ہے کہ آج دونوں کے درمیان مصالحت ہو جائے گی۔ آفریدی کے الٹی میٹم کو بھی چوبیس گھنٹے گزر گئے،شاہد آفریدی نے بھی نوٹس بھجوانے سے گریزکیا ہے جس سے محسوس ہوتا ہے کہ وہ کسی ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :