سمبڑیال ،مخصوص بلدیاتی انتخات کے حوالہ سے جماعت اسلامی اور مسلم لیگ (ن) کا اتحاد

کارکنان نے جماعت اسلامی کا فیصلہ خوش آئند قراردیدیا

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 10:34

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15اکتوبر۔2016ء)بلدیاتی مخصوص انتخابات کے حوالہ سے جماعت اسلامی اور مسلم لیگ (ن) کا اتحاد، کارکنان کی طرف سے جماعت اسلامی کا فیصلہ خوش آئند قرار۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل جیٹھی کے میں بلدیاتی مخصوص نشستوں پر انتخابات کے حوالہ سے جماعت اسلامی اور مسلم لیگ (ن) کا اتحاد ہوگیا ہے ،اتحاد میں کسان اور یوتھ کی نشست پر جماعت اسلامی جبکہ لیڈی اور اقلیتی نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گے ۔

(جاری ہے)

دونوں جماعتوں کے مابین فیصلہ جنرل کونسلر جماعت اسلامی چوہدری اصغر علی باگڑی کے ڈیرہ پر دیے گئے عشائیہ میں ذمہ داران سے مشاورت کے بعد کیا ۔نیز اس موقع پر امیر جماعت اسلامی زون 131ارشد اقبال تکھڑ اور مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین چوہدری منظور گھمن نے اس فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے اتحاد کا مقصد عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہوگا۔ اس موقع پر اصغر علی باگڑی ،اسد علی مہر، قاری افتخار احمد، محمد شفیق رحمانی، محمد عامر ناگرہ، چوہدری عبدالروٴف گھمن، حاجی فضل دین، ارغوان احمد میئو، چوہدری ذکاء اللہ رندھاوا، ذیشان گل سمیت مسلم لیگ (ن) اور جماعت اسلامی کے کارکنان و ذمہ داران کی کثیر تعداد موجود تھی۔