شدت پسندوں کا مصری فوجی چوکی پر حملہ، ایک درجن ہلاک

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 11:10

قاہرہ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15اکتوبر۔2016ء )مصر کے علاقے جزیرہ نما سینائی میں قائم ایک فوجی چیک پوسٹ پر مسلم عسکریت پسندوں کے حملے میں کم از کم بارہ مصری فوجی مارے گئے ہیں۔ ان ہلاکتوں کی تصدیق مصری سکیورٹی اور طبی حلقوں نے کر دی ہے۔

(جاری ہے)

مصری حکام کے مطابق حملے میں آٹھ فوجی زخمی بھی ہوئے۔ حملہ نہر سوئز کے مشرق میں اسی کلومیٹر کی دوری پر کیا گیا۔ اس حملے کی ذمہ داری کسی گروپ قبول نہیں کی ہے۔ جزیرہ نما سینائی میں سرگرم عسکریت پسند شام و عراق میں سرگرم دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے ساتھ وابستگی رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :